Buy website traffic cheap

پاکستان

پاکستان میں پہلی پرتبہ مسلسل دوسری جمہوری حکومت کی آئینی مدت مکمل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ(آج) جمعرات رات 12بجے تحلیل ہوجائے گی جس کے بعد ملک میں وفاقی حکومت ختم ہوجائے گی۔پاکستان میں پہلی مرتبہ مسلسل دوسری جمہوری حکومت آئینی مدت مکمل کرے گی جس کے تحت جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب وزیراعظم اپنے عہدے سے سبکدوش اور ان کی کابینہ تحلیل ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم(آج)جمعرات وفاقی کابینہ کا الوادعی اجلاس بلا کر ارکان سے اظہار تہنیت کریں گے، وزیراعظم کل اپنے آفس کے افسران اور عملے سے بھی الوداعی ملاقاتیں کریں گے جب کہ وزیراعظم کو چیف ایگزیکٹو آفس سے روانگی پر مسلح افواج کے دستے سلامی دیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعظم ہاس میں نہیں ذاتی رہائش گاہ میں مقیم ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جلد بازی میں غلطی ہوگئی، دیکھئے تحریک انصاف نے کیسے ”یوٹرن“ لیا