Buy website traffic cheap

پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو فارغ کرنے کے لیے فہرستیں تیارکرلیں، سینکڑوں لوگوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان

لاہور(ویب ڈیسک): چیئرمین پی سی بی کے انتخاب سے قبل بورڈ کے اضافی ملازمین کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں جن کو فارغ کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کی فہرستیں تیار کرنا شروع کردی ہیں جن میں سفارشی ملازمین کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جس کے پیش نظر سابق چیئرمین سے قربت رکھنے والے بعض ملازمین نے ملازمتیں بچانے کیلئے تگ و دو شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ چند ملازمین خود ہی ملازمت چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے تاہم اب بھی متعدد بورڈ سے منسلک اور اپنی قسمت کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نئے چیئرمین کی تقرری سے قبل صفائی ستھرائی اور رنگ و روغن کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔