Buy website traffic cheap

پاکستان

پاکستان کو جواب دینے کا وقت آگیا، بھارتی آرمی چیف بڑھکیں مارنے لگے

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان کیخلاف زہر اگلتے ہوئے بیان دیا ہے کہ پاکستان کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے، اب پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا اور پاک فوج کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان پر الزام لگانا تھا کہ ہماری بارڈر فورس کے اہلکاروں کی ہلاک کا بدلہ پاکستان سے لینگے. جبکہ دوسری جانب کشمیر میں جاری بھارتی فورسز کی بربریت کا جواب دینے کے برعکس بپن راوت کا کہنا تھا کہ کشمیر میں در اندازوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاک بھارت کے وزرائے خارجہ کی شیڈول ملاقات منسوخ کردی گئی تھی.

یہ خبر بھی پڑھیں؛ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سی سی آئی کی تیاری کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد
کراچی(آئی آئی پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سی سی آئی کی تیاری کے حوالے سے اجلاس آج بروز ہفتہ وزیراعلی ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ جس میں 24 ستمبر کو اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت میں ہونے والے سی سی آئی کے اجلاس کے لیے ان کی حکومت کے فیصلوں اور ایجنڈہ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ، وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے قانون اور اطلاعات مرتضی وہاب، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری قانون رحیم سومرو اور متعلقہ صوبائی افسران نے شرکت کی۔ وزیراعلی سندھ نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کو کے فور پروجیکٹ کے لیے 1200 کیوسک اضافی پانی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سی سی آئی کے اجلاس میں صوبائی حکومت کی درخواست کی منظوری کے لئے کوشش کریں گے۔