Buy website traffic cheap


پاکستان کی ایشین گیمز میں بدترین کارکردگی، چارتمغوں کیساتھ میگاایونٹ میں 34 ویں پوزیشن حاصل کی

لاہور(ویب ڈیسک): ایشین گیمز دوہزار اٹھارہ چین کی بالا دستی کے ساتھ ختم ہوگئے۔ رنگ و نور کی برسات میں ہونے والی اختتامی تقریب میں مختلف ممالک کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ یاد رہے کہ چین نے میگا ایونٹ میں 132 گولڈ، 92سلور اور 65برانز کی بدولت پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جاپان 75گولڈ،56سلور اور 74برانز کے ساتھ دوسرے اور جنوبی کوریا 49گولڈ، 58سلور اور 70برانز لے کر تیسرے نمبر پر آیا۔ میگا ایونٹ میں پاکستان چار تمغوں کے ساتھ 34ویں نمبر پر رہا جبکہ مقابلوں میں اڑتیس ممالک نے حصہ لیا تھا۔