Buy website traffic cheap

زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ

پاکستان کی تاریخ کی پہلی زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کا آغاز ہوگیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کی تاریخ کی پہلی زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کا پشاور میں آغاز ہوگیا۔ مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے مدارس کے طلبا نے ایک پلیٹ فارم پر کرکٹ کھیل کر مذہبی رواداری کی نئی مثال قائم کردی۔ پاکستان سپر لیگ کے نمبرون برانڈ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کی پہلی زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کا پشاور میں آغاز ہوگیا۔ ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں شروع ہونے والی زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب میں پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم اور ماضی کے ممتاز لیگ اسپنر مشتاق احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی اور مدارس کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ مشتاق احمد نے شاندار اسٹروک کھیل کر ماضی کی یاد تازہ کی اور زلمی مدرسہ لیگ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مشتاق احمد نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کا بڑا اور اہم اقدام ہے۔ لیگ کے انعقاد سے مثبت پیغام پوری دنیا میں جاے گا جس پر زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مشتاق احمد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے خطاب میں مدراس کے طلبہ کو قومی دھارے میں لانے کے جس عزم کا اظہار کیا زلمی مدرسہ لیگ اس کا عملی مظاہرہ ہے۔ پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم نے لیگ میں شریک تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہا۔ لیگ کے پہلے روز کھیلے گئے میچز میں الحق اسمیشرز نے المقاصد فائٹرز کو 62رنز ، دوسرے میچ میں النجوم نے القرہ کو سات وکٹوں اور المتحدون نے الاتحاد کو 54رنز سے ہرادیا۔ زلمی مدرسہ لیگ میں بارہ مدارس کی ٹیمیں شریک ہیں جبکہ ایونٹ کا فائنل 31اگست کو کھیلا جائے ۔