Buy website traffic cheap

بحریہ

پاک بحریہ کےلئے چین سے دو جدید بحری جنگی جہازوں کے حصول کامعاہدہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاک بحریہ کے لئے چین سے دو جدید بحری جنگی جہازوں کے حصول کامعاہدہ طے پا گیا ، یہ جہاز دور تک مار کرنے والے میزائلوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل سینسرز اور ہتھیاروں سے لیس ہے، شمولیت سے پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا،یہ جہاز ہر قسم کی بحری جنگ میں دفاع اور حملہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے لئے چین سے دو جدید بحری جنگی جہازوں کے حصول کامعاہدہ طے پا گیا ہے معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارتِ دفاعی پیداوار میں منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف(آپریشنز)موجود تھے۔ یہ جہاز دور تک مار کرنے والے میزائلوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل سینسرز اور ہتھیاروں سے لیس ہے۔ جنگی جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔جہازوں کے حصول سے میری ٹائم سکیورٹی کے نفاذ میں مزید مدد ملے گی۔یہ جہاز ہر قسم کی بحری جنگ میں دفاع اور حملہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔