Buy website traffic cheap

ڈیم بناؤ

پاک بھارت آبی مذاکرات، بھارت نے پاکستان کو بڑی پیشکش کردی

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک) پاک بھارت آبی مذاکرات میں بھارت نے پاکستان کو کشن گنگا ڈیم سمیت دیگر ڈیموں کا معائنہ کرنے کی حامی بھر لی ہے. تفصیلات کے مطابق انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کے مطابق بھارت کشن گنگا پاور پراجیکٹ کی خصوصی انسپکشن کرانے پر راضی ہوگیا ہے اب کشن گنگا سمیت دیگر پراجیکٹس کے معائنے میں تاخیر نہیں ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ متنازعہ پاور پراجیکٹس کے معاملے پر چار سال سے جنرل اور اسپیشل معائنے کا سلسلہ بند تھا تاہم بھارت سے اس سلسلے میں سندھ طاس معاہدے کے تحت رابطہ جاری تھا جس کا اب مثبت جواب ملا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت دونوں کمشنروں کو اختیار حاصل ہے کہ وہ عام معائنے کے ساتھ خصوصی معائنہ بھی کرسکتے ہے۔