Buy website traffic cheap

خارجہ شاہ محمود قریشی

پاک بھارت تعلقات: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خارجہ پالیسی بیان کردی۔ تفصیلات کے شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ وزارت خارجہ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی سطح پر پاکستان کی موثر ترجمانی کی جائے گی اور ٹھوس انداز میں دنیا کے سامنے نقطہ نظر پیش کیا جائے گا،اس کے لیے ضروری ہے کہ ملک کے تمام ادارے ایک پیج پر ہوں کیونکہ نئے حالات کے پیش نظر اداروں میں باہمی مذاکرات کا ہونا انتہائی اہمیت اختیار کرچکا ہے۔ بھارت سے تعلقات بارے ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کی کیفیت کسی سے پوشیدہ نہیں، دونوں ممالک کے مابین مذاکرات میں تعطل تھا اور ہے لیکن دیکھنا ہے کہ آگے کیسے بڑھنا ہے، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں واضح کہا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہم نے مثبت اشارے دیے ہیں تاہم تالی ایک ہاتھ سے نہیں دونوں سے بجتی ہے۔