Buy website traffic cheap

PAK INDIA

پاک بھارت سیریز، بھارتی بورڈ بچنے کے بہانے ڈھونڈنے لگا

ممبئی (ویب‌ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ‌ معاہدہ کے تحت پاکستان کیساتھ کھیلی جانے والی سیریز سے بچنے کے بہانے ڈھونڈنے لگ گیا ہے. واضح‌ رہے کہ بھارت نے پاکستان کیساتھ 8سال میں 6سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا لیکن ہر بار حکومتی مداخلت کا بہانہ بنا کر سیریز کھیلنے سے انکار کردیتا.
بھارت کے اس رویے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے وعدہ خلافی پر 70ملین ڈالر ہرجانے کی وصولی کیلیے آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی سے رجوع کیا جس کی سماعت کیلیے مائیکل بیلوف کی سربراہی میں پینل بھی تشکیل دیا جاچکا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کے حوالے سے پالیسی یا صورتحال واضح کی جائے، بتایا جائے کہ باہمی مقابلوں کیلیے کن چیزوں یا معاملات کی کلیئرنس حاصل کرنا ضروری ہے۔