Buy website traffic cheap

پاک بھارت

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان گفتگو، جنگ بندی معاہدے بارے اہم خبر آگئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر خصوصی رابطہ ہوا جس میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ، قیام امن کو یقینی بنانے اور شہریوں کو نشانہ بنانے سے اجتناب پر اتفاق کیا گیا ۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر خصوصی رابطہ ہوا جس میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ، قیام امن کو یقینی بنانے اور شہریوں کو نشانہ بنانے سے اجتناب پر اتفاق کیا گیا ، جنگ بندی معاہدے پر من وعن عمل درآمد پر بھی اتفاق ہوا۔ تنازعات کی صورت میں معاملات بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔