Buy website traffic cheap

فورسز

پاک فوج کا جنوبی وزیرستان میں ایکشن، 6دہشتگرد ہلاک، 2جوان شہید

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت پاک فوج کی جنوبی وزیرستان کے علاقے میں کاروائی جس میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں. تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیر ستان کے علاقے لدھا کے گاؤں اسپینا میلہ میں ٹی ڈی پیز کی شکل میں دہشت گردوں کی آمد کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے 2 جوانوں حوالدارعبدالرزاق اور سپاہی ممتازحسین نے جام شہادت نوش کیا۔