Buy website traffic cheap

پرائیویٹ سکولز

پرائیویٹ سکولز کو گرمیوں کی تعطیلات کی فیس وصول نہ کرنے کا حکم برقرار

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولز کو گرمیوں کی تعطیلات کی فیس وصول نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا اور کیس کی مزید سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے گرمی کی چھٹیوں میں فیس وصولی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی سوداگری ظلم و استحصال ہے پرائیویٹ سکولز کا فیس وصول کرنا توہین عدالت ہے جو کل ہنڈا پر تھے آج 5 پانچ لینڈ کروزرز پر پھرتے ہیں ۔ جن سکولز نے حکم عدولی کی انہیں توہین عدالت کے نوٹسز بھیجیں گے۔