Buy website traffic cheap

ڈیموں

پرائیویٹ سکولوں کی لوٹ مارسے تنگ عوام کے لیے خوشخبری، چیف جسٹس پاکستان نے نجی سکولوں کو سرکاری تحویل میں لینے کا عندیہ دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے خیبرپختونخواہ نجی سکول رجسٹریشن کیس کی سماعت کی اور لاہورہائیکورٹ کے نجی سکولوں کی جانب سے گرمیوں کی فیس وصول کرنے کے فیصلے کو معطل کر دیا اور عندیہ دیا کہ صورتحال بہتر نہ ہونے پر نجی سکولوں کو سرکاری تحویل میں بھی لیا جاسکتاہے۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کو ایسے عبوری فیصلے کرنے کا اختیارنہیں ہے۔ عدالت دوبارہ تمام فریقین کو سن کر ازسرِ نو فیصلہ کرے۔ نجی سکولوں کو سرکاری تحویل میں لینے کے متعلق چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم ہے کہ ایک بچے سے چالیس ہزارفیس لی جائے۔ آپ جائز منافع لیں لیکن اس قدر ظلم بھی نہ کریں اس بچے کا کیا ہوگا جوفیس دینے کی استطاعت نہیں رکھتا۔