Buy website traffic cheap

نگران وزیراعلیٰ پنجاب

پروفیسر حسن عسکری کی بطورنگران وزیراعلیٰ پنجاب تقرری، لیگی قیادت کھل میدان میں آگئی، جانبداری کا الزام لگادیا

لاہور(ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان معروف علمی و ادبی شخصیت پروفیسر حسن عسکری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقررکردیا ہے ان کی تقرری کیساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے جانبداری کے خدشات کا اظہارشروع کردیاہے ۔ راناثناء اللہ کا کہنا تھاکہ پروفیسرصاحب نے ایک سکول تک نہیں چلایا وہ پورا صوبہ کس طرح چلائیں گے۔ ہمیں ان غیر جانبداری اور میرٹ پر فیصلوں کی توقع نہیں ہے اور ان کی سوچ بھی غیر جمہوری ہے اور وہ مسلسل ن لیگ کی قیادت پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ دوسری طرف حنیف عباسی کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر حسن عسکری جانبدارشخصیت نہیں ہیں۔ وہ ٹاک شوزمیں ہمارے خلاف باتیں کرتے رہے ہیں۔