Buy website traffic cheap

پریانکا

پریانکاچوپڑا امریکی گلوکارکی محبت میں گرفتار، اداکارہ کی والدہ بھی میدان میں آگئیں

لاہور(ویب ڈیسک): بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنی نئی محبت کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔اطلاعات ہیں کہ وہ امریکی گلوکار نک جوناس سے محبت کرنے کے بعد جلد سے جلد شادی کرنے کا پروگرام بنا رہی ہیں۔ایک روز قبل ہی پریانکا چوپڑا کے امریکی گلوکار دوست 25 سالہ نک جوناس کو پہلی بار بھارت میں دیکھا گیا۔اطلاعات تھیں کہ نک اپنی دوست پریانکا چوپڑا کی دعوت پر بھارت پہنچے تھے ، جہاں اداکارہ نے انہیں اپنے اہل خانہ سے ملوایا۔ نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس ملاقات کے حوالے سے پریانکا چوپڑا کی والدہ سے بات کی اور ان کے نک جوناس سے متعلق خیالات جاننے کی کوشش کی جس پراداکارہ کی والدہ مدھو چوپڑا کا کہنا تھا وہ نک جوناس سے پہلی بار ملی ہیں تاہم ان کی ایک سے 2 گھنٹے تک رہنے والی ملاقات میں وہ امریکی گلوکار کے حوالے سے زیادہ نہیں جان سکیں۔پریانکا چوپڑا کی والدہ کے مطابق ان کے خیال میں نک جوناس کی شخصیت اوران کی پریانکا سے محبت کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ کرنا قبل از وقت ہوگا کیوں کہ ابھی تو شروعات ہے۔