Buy website traffic cheap

پشاورہائیکورٹ

پشاورہائیکورٹ کے ججزکا ڈیم فنڈ میں ایک ایک لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا کی عدلیہ کو ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنے کی ہدایت کی ہے، جس کے تحت ہائی کورٹ کے ججز ایک ایک لاکھ روپے فنڈ میں دیں گے۔رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے اس ضمن میں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کو خط ارسال کیا گیا ۔خط میں ہدایت کی گئی کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر پشاور ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہوں سے ایک ایک لاکھ روپے کی کٹوتی کرکے ڈیم فنڈ میں دیے جائیں۔خط میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ صوبے بھر کے جوڈیشل افسران کی دو اور دوسرے عملے کی ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کر کے یہ رقم چیف جسٹس پاکستان کے ڈیم فنڈ میں ڈالی جائے۔