Buy website traffic cheap

گیلانی

پنجاب انرجی ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں 24 کروڑروپے کرپشن کیس کی سماعت

پنجاب انرجی ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں 24 کروڑروپے کرپشن کیس کی سماعت
لاہور: پنجاب انرجی ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں 24 کروڑروپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔اس میں احتساب عدالت نے اکرام نویدکو 6 روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے کر دیا اور 10 جولائی کودوبارہ پیش کرنےکاحکم دے دیا۔اس موقع پر نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ملزم نے ساتھیوں سے مل کروسیع پیمانے پرکرپشن کی۔پنجاب انرجی ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں 24 کروڑروپے کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔

ضرور پڑھیے:

(ن) لیگ کو ایک سازش کے تحت الیکشن آﺅٹ کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے‘حناءپرویز بٹ

لاہور(یو این پی) مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل ہی پری پول دھندلی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ،(ن) لیگ کو ایک سازش کے تحت الیکشن آﺅٹ کرنے کی پلائننگ ہو رہی ہے،لیکن ہمارا ووٹر متحد ہو یک جان ہے 25جولائی کو منفی اور الزام تراشی کی سیاست کو عبرت ناک شکست ہو گی،اقتدار کےلئے ایمپائر کی انگلی کاسہارا لے کر آنے والے تبدیلی کیسے لا سکتے ہیں،انصاف کا علم بلند کرنے والوں نے لوٹوں کی بارات اکٹھی کرلی ہے ،کیا انہی لوٹوں سے بیس کروڑ عوام کی تقدیر بدلی جائے گی؟۔وہ منگل کے روز این اے 127میں مریم نواز کی کمپئن کے دوران ایک کارنر میٹنگ میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہو ں نے مزید کہا مریم نواز پاکستان کی بیٹی ہیں وہ جس حلقے سے بھی کھڑی ہونگی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی ،ان کی غیر موجودگی میں ان کی کمپئن ان کے کارکن چلا رہے ہیں،پاکستان کے عوام با شوعر ہیں یہاں نعروں کی بجائے عملی طور پر خدمت کرنے والوں کو وٹ ملتے ہیں جو لوگ پانچ سال تک ترقی منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرتے رہے ہیںوہ آج کس منہ سے عوام کے پاس ووٹ مانگنے جا رہے ہیں۔ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں دہشتگردی اور توانائی بحران کے خاتمے کےلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں جو منصوبے زیر تکمیل ہیں ان کے لیے مزید پانچ سال حکومت کی ضرورت ہے اگر عوام نے ہمیں دوبارہ موقعہ دیا تو سی پیک اور گوادرپورٹ کو مکمل کرکے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایشیاءکا ٹائیگر بنائیں گے۔