Buy website traffic cheap


پنجاب میں‌ نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

پنجاب میں‌ نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی……………نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے حوالے سے حکومت اوراپوزیشن نے ناکامی کااعتراف کرتے ہوئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں لے جانے پر اتفاق کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید عمران خان سےاسلام آباد میں ملاقات کر رہے ہیں جس میں نگران وزیراعلی پنجاب کی تقرری کے حوالے سے اہم مشاورت ہو گی۔ تاہم اس سے قبل رانا ثنا اللہ اور میاں محمودالرشید کے درمیان رابطہ ہوا جس میں دونوں فریقین نے معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں لے جانے پراتفاق کیا۔ ترجمان اپوزیشن لیڈر کے مطابق میاں محمودالرشید عمران خان سے مشاورت کے بعد پارلیمانی کمیٹی کا اعلان کرینگے اور تحریک انصاف شام تک سپیکر کوپارلیمانی کمیٹی کے نام بھجوا دے گی

———————

یہ خبر بھی پڑھیئے

وادی میں عملاً ماشل لاء نافذ ہے او وردی پوش اہلکاروں کا راج قائم ہے حریت کانفرنس
جنہوں نے پوری وادی کو بالعموم اور جنوبی کشمیر کو بالخصوص جنگ کے میدان میں تبدیل کردیا
سری نگر÷÷÷÷کل جماعتی حریت کانفرنس نے مین ٹاون اسلام آباد میں پولیس ٹاسک فورس کی طرف سے بلاجوازعام شہریوں پر ڈھائے گئے ظلم وجبر اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کو لاقانونیت اور ظلم کی انتہا قرار دیا۔ حریت مرکزی دفتر کو ملی تفصیلات کے مطابق کل کشمیر کے سومو ڈرائیور ایسوسی ایشن کے صدر محمد اشرف ریشی بھی شامل ہے جس کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولیس ٹاسک فورس اور اخوانیوں کا قہر جاری ہے جس کے نتیجے میں وہاں کی پوری آبادی میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کردیا گیا ہے۔ حریت کانفرنس نے پولیس ٹاسک فورس کی اس ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں عملاً ماشل لاء نافذ ہے اور یہاں وردی پوش اہلکاروں کا راج قائم ہے جنہوں نے پوری وادی کو بالعموم اور جنوبی کشمیر کو بالخصوص جنگ کے میدان میں تبدیل کردیا ہے۔ حریت نے کٹھ پتلی حکومت اور انتظامیہ کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ خواب غفلت میں سورہے ہیں اور مظلوم عوام پر روا رکھے جارہے مظالم بھی ان بیدار کرنے میں ناکام ثابت ہورہے ہیں۔