Buy website traffic cheap

بلدیاتی

پنجاب میں بلدیاتی نظام کی تبدیلی کا حکم آگیا

لاہور (ویب ڈیسک)‌ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں‌ بلدیاتی نظام کی تبدیلی کا حکم جاری کردیا ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران کا کہنا تھا کہ 100 دن کے منصوبے پر عمل درآمد تیزی سے جاری رکھا جائے اور صحت، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کے شعبوں میں تبدیلی نظر آنی چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبے کا فوری آڈٹ کروانے اور پنجاب میں بلدیاتی نظام کو فوری تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام وزرا اپنے اپنے محکموں میں سادگی کو فروغ دیں۔