Buy website traffic cheap

تہمینہ درانی

پنجاب میں ن لیگی حکومت کے دس سالہ دورکےخاتمہ پرشہازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی میدان میں آگئی، خوشی سے نہال

لاہور(ویب ڈیسک): مسلسل دس سال پنجاب پر حکومت کرنے والے شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ان کی حکومت کی مدت ختم ہونے پر سکھ کا سانس لے لیا۔دو روز قبل تہمینہ درانی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ یہ سب پورا ہوا۔انہوں نے شہباز شریف کے دور اقتدار کو کافی پریشان کن بھی قرار دیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ شہباز شریف گھر میں بھی سب کو کام پر لگا دیتے ہیں ،یہاں تک کہ کچن میں بھی ان کی ان کی رفتار کا کوئی مقابلہ نہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہبا زشریف کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔