Buy website traffic cheap

قاتلانہ

پنجاب کا وہ شہر جہاں سے ن لیگ کا مکمل صفایا ہو گیا ، کوشش کے باوجود کوئی بھی شخص ٹکٹ لینے کے لیے تیار نہیں

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ ن کو پانامہ فیصلے اور اداروں کیخلاف محاذآرائی کی وجہ سے اب آئندہ انتخابات کے لیے امیدوارڈھونڈنا مشکل ہورہے ہیں دوسری طرف پاکستان تحریکِ انصاف کی ایک ٹکٹ کے لیے چارچار امیدوار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جھنگ میں تین قومی اسمبلی اور سات صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہیں جو ن لیگ نے جیتی تھی مگر سابقہ ممبران اسمبلی میں سے کسی بھی شخص نے ن لیگ کی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دی۔ شیخ وقاص اکرم سمیت تمام افراد آزاد اور دیگر جماعتوں کی جانب سے الیکشن لڑنے کا سوچ رہے ہیں اور کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے۔