Buy website traffic cheap


پنجاب کے بعد خیبر پختونخواہ میں بھی بدعنوان لوگوں کی باری آگئی، پشاور بی آرٹی پراجیکٹ کی تحقیقات کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک): چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے خیبر پختونخواہ میں نیب کے ڈی جی کو پشاوربی آرٹی پراجیکٹ میں تاخیر اور مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ چیئرمین نیب نے بی آرٹی سمیت تین منصوبوں کے متعلق کرپشن اور تاخیر کی خبروں کا نوٹس لیا اور ڈی جی نیب پشاورکو حکم دیا کہ وہ انویسٹی گیشن کرکے ذمہ داروں کا تعین کریں۔