Buy website traffic cheap

ہائوس

پنجاب کے گورنر ہائوس کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

لاہور (ویب‌ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے سندھ کے بعد پنجاب کے گورنر ہائوس کو بھی عام عوام کیلئے کھول دیا ہے. تفصیلات کے مطابق پنجاب کے گورنر ہائوس کو وزیراعظم عمران خان کے احکامات کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے. گورنر ہائوس ہر اتوار کو عام عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا. جس کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد صبح سویرے ہی گورنر ہائوس کے سامنے پہنچ گئی تھی. گورنر ہاؤس پنجاب میں آبشار ، جھیل ، بارہ دری اور چڑیا گھر سمیت بہت سی پرکشش جگہیں ہیں۔ عوام نے بارہ دری، پہاڑی اور لان میں گہری دلچسپی لی اور تصاویر بنائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ گورنر پنجاب کی گورنر ہاﺅس مری آمد، صحافیوں کی آپس میں لڑائی، ڈان نیوز کا کیمرہ مین زخمی
مری (پانا) گورنر پنجا ب کی گورنر ہاﺅس مری آمد، میڈیا سے گفتگو کے بعد ڈان نیوز کے کیمرہ مین اور رائل نیوز کے صحافی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی،تفصیلات کے مطابق ڈان نیوز کے کیمرہ مین بلال خان کو رائل نیوز کے رپورٹرسجاد نے تشدد کا نشانہ بنایا

یہ خبر بھی پڑھیں؛ چیئرپرسن پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کا تبادلہ ، وزیراعلیٰ پنجاب کا سیکرٹری تعینات کر دیاگیا
لاہور(آئی آئی پی) پنجاب حکومت نے چیئرپرسن پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کا تبادلہ کر کے وزیراعلیٰ پنجاب کا سیکرٹری تعینات کر دیاہے -سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے -21ویں گریڈ کے ڈاکٹر راحیل صدیقی پیشہ وارانہ سول سرونٹ ہےں اور وہ 3صوبوں اور وفاق میں مختلف سرکاری عہدوں پر تعینات رہے ہیں-ڈاکٹر راحیل صدیقی بہاولپور میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم صادق پبلک سکول سے حاصل کی -کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا -ڈاکٹر راحیل صدیقی لاڑکانہ ، میرپورخاص اور بن قاسم میں اسسٹنٹ کمشنر رہے ہیں جبکہ انہوںنے کے پی کے میں سیکرٹری ایکسائز کے عہدے پر بھی کام کیا ہے-ڈاکٹر راحیل صدیقی ڈی جی خان میں پولیٹیکل ایجنٹ،رحیم یار خان میں ڈپٹی کمشنر ،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے اور چیئرپرسن پنجاب ریونیو اتھارٹی کے عہدوں پر فائز رہے ہیں -انہوںنے واپڈا میں جنرل منیجر لینڈایکوزیشن کے عہدے پر بھی کام کیا ہے-ڈاکٹر راحیل صدیقی ایماندار،قابل اور پیشہ وارانہ آفیسر ہیں-