Buy website traffic cheap

پیراگوئے

پیراگوئے میں پولیس کے اسلحہ خانے سے جدید بندوقیں چوری کرکے ایسی چیز رکھ دی گئی کہ سب کے ہوش اڑگئے

لاہور(ویب ڈیسک): پیراگوائے میں پولیس کے اسلحہ خانے سے نامعلوم چوروں نے بیالیس جدید بندوقیں چرا کر ان کی جگہ پلاسٹک اور لکڑی کی کھلونا رائفلیں رکھ دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جب پولیس کی رائفلوں کی بلیک مارکیٹنگ کی اطلاعات سامنے آئیں تو حکام کی آنکھیں کھلیں اور اسلحہ خانے میں چھاپے کے احکامات جاری کیے اور اسلحہ خانے کے معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ وہاں کھلونا رائفلیں موجود ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ پولیس کی چوری ہونے والی رائفلیں ارجنٹائن اور برازیل سمگل کر دی گئی ہیں جہاں یہ دس ہزار ڈالر تک میں فروخت ہوتی ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے اسلحہ خانے کے انچارج کو تبدیل کر دیا گیا ہے لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔