Buy website traffic cheap


پی‌ ٹی آئی کے نئے بجٹ بارے اہم انکشافات سامنے آگئے

لاہور (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ عمران حکومت اپنا پہلا بجٹ عوام دوست پیش کرکے مہنگائی کو کم کرے تاکہ ملک میں مہنگائی کے جن کو قابو میں لایا جا سکے ۔ موجود ہ حالات میں غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب ا مراءجماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، ضیاءالدین انصاری ، ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ،امراءعلاقہ جات چوہدری محمد شوکت ، عبدالرشید مرزا ، شعیب یعقوب ، خالد احمد بٹ ، ملک محمد شفیق ، صدر الخدمت فاﺅنڈیشن لاہورعبدالعزیز عابد ، جے آئی یوتھ لاہور صدر شاہد نوید ملک ،سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد ، پروفیسر خاور بٹ معروف مہذہبی سکالر ، ضلعی شوری ارکان احمد سلمان بلوچ ،فیض الباری ، انجینئر احمد سلمان ، انجینئر عبداکریم عابد ، اطہر محمود ، ڈاکٹر محمود خان ، وقار ندیم وڑائچ سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ عمران حکومت سابقہ حکومت کے نقش قدم پر چلنے کی بجائے عوام دوست اقدامات کرے اور بجلی ، گیس اور مہنگائی میں اضافہ کا سبب بنے والے ٹیکسوں سے عوام کو نجات دے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے مالدار دولت اکھٹی کر رہا اور غر یب دووقت کی روٹی کیلئے پریشان زندگی گزارنے پر مجبور ہے اورنہ اسے صحت و تعلیم کی سہولیات میسر ہیں، نہ ہی اسے عدالتوں میں بروقت انصاف ملتا ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک منظم ، دینی اور جمہوری جماعت ہے جومنشور پر من و عن عمل پیرا ہے۔ اجلاس میں بجلی ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ ، اورنج لائن لائن پروجیکٹ کے تعطل سے پیدا شدہ عوامی مسائل ، پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی اور بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا