Buy website traffic cheap


پی ایم ایل(این)،پی پی پی کے بعد تحریک انصاف کا ایم کیو ایم پر دھاوا

پی ایم ایل(این)،پی پی پی کے بعد تحریک انصاف کا ایم کیو ایم پر دھاوا…………….. ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل آج عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کر رہے ہیں جس میں وہ متوقع طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
کراچی سے تحریک انصاف ایک اور بڑی وکٹ لے اڑی، ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل آج چئیرمین تحریک انصاف سے ملاقات کر رہے ہیں جو بنی گالا میں ہو گی۔ رشید گوڈیل ایم کیو ایم کو خیر باد کہتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے

————————————-
یہ خبر بھی پرھیئے
گذشتہ ہفتے میں ایک صہیونی فوجی جہنم واصل، 14زخمی اور 7فلسطینی شہیدہوئے
غرب اردن (÷÷÷÷فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے دوران گذشتہ ہفتے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 14زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں سات فلسطینی شہید کردیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں مجموعی طورپر 119مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔ اس دوران قابض فوج نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔گذشتہ ہفتہ کی شہدا میں غزہ کی 21سالہ رزان اشرف النجار نامی ایک طبی امدادی کارکن بھی شامل ہیں جنہیں مشرقی خان یونس میں ایک احتجاجی کیمپ کے دوران زخمیوں کی مرہم پٹی کرتے ہوئے گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔جمعرات کے رعوز غزہ اور غرب اردن میں 15مقامات پر تصادم ہوا۔ القدس میں العیساویہ،غزہ میں کیبوٹزنیر، کبیوٹیز العین الثالثہ، کیسوفیم یہودی کالونیم کبیوٹز نیریم ، کیبوٹز بیئری اور دیگر مقامات پر تصادم ہوا۔بدھ کے روز غزہ میں رفح کے مقام پر زخمی ہونے والا 23 سالہ فلسطینی ناجی میسرہ غنیم زخموں کی تاب نہ لاتیہوئے دم توڑ گیا۔ اس روز مجموعی طورپر 19 مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔گذشتہ ہفتے کے وسط میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں غزہ میں ایک فلسطینی شہری زخمی جب کہ اشکول یہودی کالونی پر فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں تین یہودی آباد کار زخمی ہوگئے۔ منگل کے روز غزہ اور غرب اردن میں 19 مقامات پرجھڑپیں ہوئیں۔سوموار کے روز فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ناصر عارف عبدالرف العرینی اور 25 سالہ محمد احمد الرضیع جام شہادت نوش کرگئے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے 14 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔ اس روز مجموعی طورپر 20 مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔اتوار کو اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر بمباری سے 25 سالہ حسین سمیر العمور، 28 سالہ نسیم مروان العمور شہید ہوئے جب کہ چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔اتوار کو 15 مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔ہفتے کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں زخمی ہونے والا ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔ فوجی اہلکار کو مئی میں غرب اردن میں الامعری پناہ گزین کیمپ میں کارروائی کے دوران اینٹ لگی تھی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ ہفتے کو فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان 17 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔