
پی سی بی انگلینڈ کو رواں برس جوابی دورے پر آمادہ کرے،راشد لطیف
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق قومی کپتان راشد لطیف نے پی سی بی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی ہونے کے بعد رواں برس دستیاب ونڈو کے تحت انگلش ٹیم کو پاکستان آنے پر آمادہ کریان کا کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں پاکستان نے ای سی بی کی مدد کیلئے انگلینڈ جانے کا فیصلہ کیا لہٰذا اب انگلینڈ کو رضامند کیا جائے کہ وہ تین میچوں کی سیریز کیلئے ستمبر اور اکتوبر میں پاکستان آئے اور ای سی بی حکام آسٹریلیا کیخلاف مختصر فارمیٹ کی سیریز کے بعد اپنی ٹیم ایک ہفتے کیلئے پاکستان بھیج سکتے ہیں۔