Buy website traffic cheap

پاکستان کرکٹ بورڈ

پی سی بی میں‌ بھی احستاب کی تیاریاں، افسران میں‌ ہلچل مچ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) پی سی بی کے ملازمین کیخلاف بھی شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پی سی بی میں‌بعض ملازمین نے سابقہ چیئرمین نجم سیٹھی کے دور میں طوفانی رفتار سے ترقی کی منازل طے کیں، چند برسوں میں بعض کی تنخواہیں 80 ہزار سے 3 لاکھ روپے ماہانہ تک بھی پہنچ گئیں. تمام ملازمین کے بارے میں تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں. جبکہ دوسری جانب پی سی پی کے بعض ملازمین پی ایس ایل کے لیے بھی کام کرتے ہیں، انھیں ڈبل بونس دینے کا بھی نوٹس لیا گیا ہے. بعض آفیشلز کی ’’مشکوک سرگرمیوں‘‘ کی رپورٹس بھی سامنے آ رہی ہیں