Buy website traffic cheap


پی ٹی آئی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاملے میں بھی ناکام ، چارمزید نام سامنے آگئے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے لیے نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کا معاملہ دردِ سر بنتا جارہا ہے اور دن بدن معاملات سلجھنے کی بجائے ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں۔ پرویز خٹک اور سابق اپوزیشن لیڈر کے پی کے حافظ لطف الرحمٰن نگران وزیراعلیٰ کے نام پر متفق نہیں ہوپائے تھے جس کی وجہ سے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا تھاجس نے چار نام الیکشن کمیشن کو بھجوادیے گئے ہیں۔ اپوزیشن نے منظور آفرید ی اور جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کے نام تجویز کیے ہیں دوسری طرف حکومت نے اعجازقریشی اور حمایت اللہ خان کے نام دیے ہیں۔