Buy website traffic cheap


پی ٹی آئی نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا، ایک ہی حلقے سے تین امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف نے پی پی 259سے تین امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ریٹرننگ آفیسر بھی حیران رہ گئے۔ امیدواروں کی طرف پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کا سلسلہ آخری مراحل میں ہے ایسے میں امیدواروں اور مختلف جماعتوں کی طرف سے بدحواسیاں جاری ہیں۔ پی ٹی آئی نے پی پی دو سو انہتر سے مرتضیٰ رحیم کھر ، عبدل حسین ترگڑا اور مظفرشاہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا اور تینوں امیدوار ٹکٹ جمع کروانے ریٹرننگ آفیسر کے پاس پہنچ گئے بعدازاں ضلعی قیادت کی طرف سے اتھارٹی لیٹر ملنے کے بعد آراو نے متفقہ امیدوارکو ٹکٹ جاری کردیا۔