
پی ٹی آئی نے ن لیگ کی اب تک سب سے بڑی وکٹ گرادی، جیت کے امکانات روشن
لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں خاص طور پاکستان مسلم لیگ ن کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے بزرگ رہنماء میرظفراللہ جمالی نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر بلوچستان یارمحمد رند کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور جلد ہی ان کی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات متوقع ہے۔