Buy website traffic cheap

فرخ

پی ٹی آئی پینل سے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا

جہلم (ویب‌ڈیسک) چیمبر آف کامرس کے الیکشن 2018 اور 2019 آج ہو رہے ہیں ۔پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی ۔ یونائیٹڈ گروپ اور فرینڈز گروپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری۔ پی ٹی آ ئی کے ایم این اے چودھری فرخ الطاف نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ۔سابق تحصیل ناظم چودھری غلام احمد زمرد نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ ق لیگ اور پی ٹی آئی کا اتحاد مشترکہ طور پر عوامی مسائل کے حل کےلئے اقدامات کریگا
اوکاڑہ (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 65چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پنجاب میں جب بھی مسلم لیگ کی حکومت آئی عوام کو حقیقی ریلیف ملا،تعمیروترقی کے منصوبے مکمل ہوئے،1122جیسا رفاحی ادارہ وجود میں آیا،کارڈیالوجی سینٹرز کا قیام ہوا،ہزاروں پڑھے لکھے نوجوان برسرروزگار ہوئے اور اب بھی الائنس کی حکومت میں عوامی فلاحی ایجنڈا ہی ہمارا منشور ہے ،انشاءاللہ منتخب ہوکراپنے حلقہ سمیت پنجاب کے عوام کے کلیدی حل کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا ہی میرا اورمیرے خاندان کا نصب العین ہے ،ان خیالات کا اظہارانھوں نے لاہور واپسی پر اوکاڑہ بائی پاس پر ملک حق نواز سنگلہ صدر پاکستان مسلم لیگ ق ساہیوال ،شاہد بیگ ، سید تنویر زیدی ایڈووکیٹ اور ذیشان سندھو کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ امن کا درس دیتا ہے اور حضرت امام حسینؓ کی زندگی کا مقصد دین اسلام کی سر بلندی تھا،انھوں نے کہا تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اتحاد کا مقصد عوامی مسائل کے حل کے لئے مشترکہ اقدامات کرنا ہے ،زراعت پنجاب کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے اس شعبہ کی ترقی ہی سے پنجاب معاشی طور پر مستحکم ہو سکتا ہے ۔