Buy website traffic cheap


پی ٹی آئی کا ملک میں ایک اور صوبائی اسمبلی بنانے پر غور،لیکن یہ جنوبی پنجاب میں نہیں بلکہ کہاں ہوگی، جانیے

لاہور(ویب ڈیسک): نئی حکومت نے پنجاب، کے پی، اسلام آباد میں بلدیاتی نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اپنے ایک بیان میں مشیر پارلیمانی امور بابراعوان کا کہنا تھا کہ شہروں میں میئر کے انتخابات براہ راست کرائے جائیں گے،بلوچستان اور سندھ حکومتوں کو بھی قائل کریں گے جبکہ اسلام آباد میں بھی صوبائی اسمبلی بنانے کا معاملہ زیر غور ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سے اثاثوں کی واپسی کیلئے قانون سازی پر کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ بیرون ممالک سے اثاثوں کی واپسی کیلئے معاہدے بھی کیئے جائیں گے۔بابر اعوان نے کابینہ کی منظوری کے بعد پرانا نظام وقت سے پہلے ختم کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے ۔