Buy website traffic cheap

کابینہ

پی ٹی آئی کا پنجاب کی 23 رکنی کابینہ کا اعلان

اسلام آباد:پی ٹی آئی نے پنجاب کی 23 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا۔وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مشاورت کے بعد اعلان کیا گیا اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کا قملدان دے دیا جبکہ مخدوم ہاشم بخت کو وزیر خزانہ پنجاب بنا دیا گیا۔سمیع اللہ چوہدری کو وزیر خوراک پنجاب جبکہ فیاض الحسن چوہان کو پنجاب کا وزیر اطلاعات اور کلچر کا قلمدان دے دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر ہمایوں سرفراز کو ہائر ایجوکیشن اور ٹورزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا قلمدان دیا گیا ہےمیاں محمود الرشید کو ہاو¿سنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینرنگ کا قمدان سونپ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق میاں اسلم اقبال کو پنجاب کا انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کا وزیر بنا دیا گیا جبکہ راجہ بشارت کو پنجاب میں قانون اور پارلیمانی امور کا وزیر بنا دیا گیا۔علیم خان کوپنجاب کابینہ میں لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کا قلمدان سونپ دیا گیا، وہ پنجاب کے سینیئر وزیر بھی ہوں گے۔اس کے علاوہ راجہ راشد حفیظ کو ریونیو کی وزارت کا قلمدان سونپ دیا گیا۔اسی طرح ڈاکٹر یاسمین راشد کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر اور میڈیکیشن ایجوکیشن پنجاب کا قلمدان دیا گیا جبکہ تیمور خان کو پنجاب کابینہ میں امور نوجوانان اور اسپورٹس کا وزیر بنا دیا گیا۔محسن لغاری کو وزیر ایریگیشن پنجاب کا قلمدان سونپ دیا گیا جبکہ مراد راس کو وزارت اسکول ایجوکیشن پنجاب کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق انصر مجید نیازی کو وزارت لیبر اور مین پاورپنجاب بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ سے متعلق عمران خان کو بریفنگ دی جس کے بعد وزیراعظم نے پنجاب کابینہ کے لیے 30 ارکان اسمبلی کے انٹرویوز بھی کیے۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھی عمران خان نے عثمان بزدار سے وزیر اعظم ہاو¿س میں ملاقات کی تھی جس میں دونوں کے درمیان کابینہ مختصر رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔