Buy website traffic cheap

بلوچستان

پی ٹی آئی کو گروپ بندی لے ڈوبی، جنوبی پنجاب سے طاقتورپینل ساتھ چھوڑگیا

لاہور(ویب ڈیسک): اقتدارمیں آنے سے پہلے ہی پاکستان تحریکِ انصاف میں گروپ بندیاں پارٹی کی کمزوری اور ناکامی کا باعث بنتی جارہی ہیں ۔ جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں پی ٹی آئی کو زبردست جھٹکا لگ گیا ہے۔ پارٹی نے ضلع میں سیہڑ گروپ کو ایک ایم این اے اور دو ایم پی اے کی ٹکٹ دی تھیں لیکن قومی اسمبلی کے امیدوارسرداربہادرسیہڑاور شہاب الدین نے پارٹی سے علیحدگی اختیارکرلی ہے جس کی وجہ سے مجید نیازی گروپ کو ٹکٹ الاٹ کردیے گئے ہیں۔