
پی ٹی آئی کی سینئررہنماء شیریں مزاری کہاں سے الیکشن لڑرہی ہیں اور ایازصادق نے انہیں کیا مشورہ دیا
لاہور(ویب ڈیسک): سپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کاالوداعی اجلاس کافی خوش گوار ماحول میں ہوا۔ اراکین اسمبلی کی آپس میں کافی دلچسپ نوک جھوک ہوئی۔ سپیکر ایازصادق نے شیریں مزاری سے استفسار کیا کہ وہ کہاں سے الیکشن لڑرہی ہیں اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کے اراکین سے پوچھا کہ کیا شیریں مزاری صاحبہ کو الیکشن لڑنا چاہیے جس پر سب نے ہاتھ کھڑے کردیے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ وہ براہ راست الیکشن میں حصہ نہیں لینگی بلکہ مخصوص سیٹ پر ہی آئینگی۔