Buy website traffic cheap

نگران وزیراعلیٰ پنجاب

پی ٹی آئی کے بعد ن لیگ کے نامزدکردہ شخصیات نے بھی نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت کرلی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے تین بار نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناموں کا اعلان کرکے یوٹرن لیا جس کی وجہ سے اب کوئی معززشخص نگران وزیراعلیٰ بننے کے لیے آمادہ نظر نہیں آتا۔ اب پاکستان مسلم لیگ ن نے چارنام دیے ہیں نگران وزیراعلیٰ کے لیے جن میں جسٹس ریٹائرڈ ساحرعلی، آفتاب سلطان، سابق نیول چیف ذکاء اللہ اور سابق آئی جی طارق سلیم ڈوگر شامل ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے معذرت کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ میرے نام دینے سے پہلے نوازشریف اور شہباز شریف نے مجھ سے مشاورت کی تھی۔ ن لیگ نے اپنے دورِ حکومت میں آفتا ب سلطان کو تین بار بطور ڈی جی آئی بی توسیع دی تھی۔