Buy website traffic cheap

بلوچستان

پی ٹی آئی کے دوسرے رہنماءپر بھی عام شہری پر تشدد کا معاملہ سامنے آگیا

کوہاٹ ( ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے ایک اور رکن اسمبلی پر عام شہری پر تشدد کرنے کا معاملہ منظر عام پر آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں سرکاری اسپتال کے فارمیسی ٹیکنیشن کامل حسین نے پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا کہ 3 روز قبل پی ٹی ا?ئی کے ایم پی اے ضیائ اللہ بنگش اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوئے۔ انہوں نے پہلے ڈیوٹی پر موجود اہلکار کے بارے پوچھا، پھر ضیا اللہ بنگش ، ان کے بھائی اور دیگر ساتھیوں نے مل کر مجھے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔