
پی پی پی کی اہم ترین شخصیت اور آصف علی ذرداری کی قریبی عزیزپر بھی نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی
لاہور(ویب ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو اسمبلی رکنیت سے نااہل قراردینے کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی پی کی رہنما فریال تالپور کو نااہل قراردینے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی ، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ فریال تالپورنے 2002 میں دبئی میں کمپنی قائم کی اور انہوں نے رقم دبئی منتقل کرنے کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائی،درخواست گزار کا کہناتھا کہ جھوٹابیان حلفی جمع کرانے پرفریال تالپورصادق اورامین نہیں رہیں،فریال تالپورکواسمبلی رکنیت کیلئے نااہل قراردیکرمقدمہ درج کیاجائے،عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر 5 جون کودلائل طلب کرلئے۔