Buy website traffic cheap

سپریم کورٹ

پی کے 23 شانگلہ انتخابی عذرداری کیس: الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف شوکت یوسفزئی کی درخواست مسترد

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے پی کے 23 شانگلہ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کی درخواست مسترد کردی اور دوبارہ الیکشن کروانے کا فیصلہ برقرار رکھا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی کے23 شانگلہ انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف شوکت یوسفزئی کی درخواست مسترد کردی اورپی کے 23 شانگلہ میں 10 ستمبر کو دوبارہ الیکشن کروانے کا فیصلہ برقراررکھا۔تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کے وکیل نے خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے سے متعلق شق چیلنج کردی،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیئے۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پی کے 23شانگلہ سے شوکت یوسفزئی نے کامیابی حاصل کی تھی،الیکشن کمیشن نے خواتین کے 10 فیصد سے کم ووٹ پردوبارہ الیکشن کافیصلہ کیا گیا تھا۔