Buy website traffic cheap

سپریم کور ٹ نے پاکستانیوں کے غیر ملکی اکاﺅنٹس اور اثاثوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

چارسال قبل راولپنڈی میٹروبس منصوبے پر کرپشن کے الزامات لگانیوالے لیگی سینیٹر مشاہد حسین سید سپریم کورٹ میں الزامات سے ہی مکر گئے، تاریخی دھلائی

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ آف پاکستان میں راولپنڈی میٹر وبس کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ مشاہد حسین سید عدالت میں دو دن بعد پیش ہوئے تو چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا آپ اب بھی میڑوبس پر کرپشن کے الزامات پر قائم ہیں یا اب سارے دودھ کے دھلے ہوگئے ہیں بتائیں آپ دو دن عدالت کیوں نہیں آئے۔ مشاہد حسین سید نے جواب دیا کہ میں چار سال قبل سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کو ماحولیا ت کے حوالے سے خط لکھا تھا۔ میٹرو کا منصوبہ مکمل ہوگیا ہے تو وہ معاملہ حل ہوگیا ہے تو اس کیس کو نمٹاناہی بہتر ہے ۔ بعدازاں چیف جسٹس پاکستان نے مشاہد حسین سید کی درخواست کو غیر مؤثر قراردیتے ہوئے معاملہ نمٹادیا۔ یادرہے کہ جب مشاہد حسین سید نے کرپشن کے حوالے سے خط لکھاتھا اس وقت وہ ق لیگ کا حصہ تھے۔