Buy website traffic cheap

ڈپٹی

چنیوٹ: ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری کا ٹی ایچ کیو بھوانہ کا سرپرائز وزٹ

چنیوٹ، چناب نگر( ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ کا سرپرائز وزٹ۔ صفائی کی ابتر صورتحال پر عملہ کی جواب طلبی کی اور ڈسپنسر کوہسپتال میںموجود نہ ہونے پر معطل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ کا سرپرائز وزٹ کیا ۔ صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عملہ کی جواب طلبی کی ،ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے ڈسپنسری کا وزٹ کیا اور وہاں کے ڈسپنسر کو غائب پایاجس پر انہوں نے موقع پر ڈسپنسر کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا،انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا ، وہاں موجود مریضوں سے پرچی ، چیک اپ اور دوائی کے حصول کے بارے میں دریافت کیا ، اس موقع پر ہسپتال کے تمام سٹاف کو ہدایت کی کہ آپ سب لوگ سرکار سے کام کرنے کی تنخواہ لیتے ہے نہ کہ آرام کرنے کی اپنا قبلہ درست کریں اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے انجام دیں۔ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ فوری طور پر وارڈز میں صفائی کا نظام درست کروائیں،تمام ڈاکٹرز و سٹاف ٹائم پر ڈیوٹی پر حاضر ہوں تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔