Buy website traffic cheap

سینیٹ الیکشن

چوہدری نثارکو پارٹی ٹکٹ دینے کامعاملہ شدت اختیارکر گیا، نوازاور شہبازشریف میں اختلافات، سابق وزیرداخلہ کی جگہ کس کوٹکٹ دیا جارہا ہے

لاہور(ویب ڈیسک): سیاسی جماعتوں کی جانب اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا سلسلہ جاری ہے اور سب کی نظریں لیگی قیادت پر لگی ہیں کہ آیا وہ اپنے پرانے ساتھی چوہدری نثار کو ٹکٹ دیتی ہے یا نہیں۔ نجی چینل نے دعوٰی کیا ہے کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے میں نوازشریف اور شہبازشریف میں اختلافات پیداہوگئے ہیں۔ نوازشریف ابھی بھی سابق وزیرداخلہ کو ٹکٹ نہ دینے کے فیصلے پر بضدہیں۔ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ چونکہ چوہدری نثار نے ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دی تو ان جگہ درخواست دینے والے ناموں پر غورکیا جائیگا۔