Buy website traffic cheap


چوہدری نثار کے مخالف لیگی امیدوار قمرالاسلام کی نیب کی جانب سے گرفتاری پر پارٹی قیادت کھل کر سامنے آگئی ، بڑااعلان

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان اور سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریا ت مریم اورنگزیب نے چوہدری نثار کیخلاف مسلم لیگ ن کے امیدوار قمرالاسلام کی گرفتاری پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے اس اقدام کو پری پول دھاندلی قراردیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ قمرالاسلام کی گرفتاری کے معاملے لیکر مسلم لیگ ن الیکشن کمیشن کے پاس جائیگی ۔ کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے بعد ان کو گرفتارکیا جانا تشویشناک بات ہے ۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں اس پر ردِ عمل دیتے ہوئے اس کو افسوسناک قراردیا۔