Buy website traffic cheap

چوہدری نثار

چوہدری نثار کے مدمقابل (ن) لیگ کے امیدوار کو گرفتار کرلیا گیا، خبر نے تہلکہ مچادیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کیخلاف این اے 59 سے الیکشن لڑنے والے مسلم لیگ ن کے رہنمائ قمر الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق قمر الاسلام کو سیکرٹری وسیم اجمل سمیت نیب نے صاف پانی کرپشن کیس میں گرفتار کیا ہے. وسیم اجمل صاف پانی کمپنی میں بطور سی ای او بھی تعینات رہے ہیں جب کہ قمرالاسلام قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے ناراض لیگی رہنما چوہدری نثار علی خان کے مدمقابل (ن) لیگ کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔