Buy website traffic cheap

نگران وفاقی کابینہ

چھ رکنی نگران کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا، جانیے کونسی مشہورومعروف شخصیات کو وفاقی وزیربنایاگیاہے

لاہور(ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصرالملک کی 6 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔منگل کو ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین نے نگران کابینہ سے حلف لیا جب کہ کابینہ میں شامل اراکین میں شمشاد اختر ، عبداللہ حسین ہارون، روشن خورشید برونچا، اعظم خان، سید علی ظفر اور محمد یوسف شیخ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب عبداللہ حسین ہارون کو وزیرخارجہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کو وزیر خزانہ کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سید علی ظفر کو وزارتِ قانون کا قلمبدان سونپا جائے گا۔یاد رہے کہ نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصرالملک نے یکم جون کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جو 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات 2018 کے انعقاد کے پابند ہیں۔