Buy website traffic cheap

کمیشن

چیف الیکشن کمشنر نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، وجہ کیا بنی؟ دیکھئے اہم خبر

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) چیف الیکشن کمشنرنے الیکشن کمیشن کا (آج) ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جس میں حلقہ بندیوں کے مسئلے اور لاہور ہائیکورٹ کی جانب کاغذات نامزدگی کالعدم کئے جانے کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر غور کیاجائے گا ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ فوری طور سے منگوانے کا حکم دیا ہے ، فیصلہ ملنے کے بعد کمیشن فیصلے کے مضمرات کا جائزہ لے کر اس پرعمل در آمد کا حکم دے گا ۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق چیف الیکشن کمشنر (آج) ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ، اجلاس میں کاغذات نامزدگی کے مسئلے اور کی حلقہ بندیوں کا معاملہ زیر غور آئے گا ۔