Buy website traffic cheap

بحریہ ٹاؤن

چیف جسٹس آف پاکستان کا دھماکے دارحکم ، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کی اہلیہ کی جائیدادیں ضبط، پانچ ارب جمع کروانے کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کیخلاف کیس کی سماعت کی اور حکم دیا کہ ملک ریاض اور ان کی اہلیہ کی تما م جائیدادیں ضبط کرلی جائیں اور ساتھ ہی بحریہ ٹاؤن کو حکم دیا کہ وہ پانچ ارب روپے بطور گارنٹی جمع کروائیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ہمیں آپ کے تعلقات اور لین کا پتہ ہے۔ کیا حکومتیں بنانے اور گرانے میں آپ کا کوئی کردارنہیں ہے۔ ڈھائی سالوں میں اتنا بڑاشہر کیسے بن گیا۔ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کا ساراگندہ پانی دریائے سواں میں ڈالا جارہاہے۔ ملک ریاض نے کہا کہ میں نے کیا گناہ کیا ہے۔اس پر جسٹس میاں ثاقب نثارنے اظہارِ برہمی کیا اور کہا کہ اب دن بدل گئے ہیں اب پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا۔