Buy website traffic cheap

ڈیموں

چیف جسٹس ثاقب نثار کا پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے آڈٹ کا حکم، ڈاکٹر سعید سے معافی مانگنے کا عندیہ بھی دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے فرانزک آڈٹ کا حکم دیدیا ہے اور کہا ہے کہ رپورٹ ایک ماہ کے اندر پیش کی جائے۔ آڈیٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہسپتال کے لیے بنائی کمیٹی نے تعمیر پر بے پناہ پیسہ خرچ کیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ انہیں ڈاکٹر سعید کی تنخواہ سے کوئی غرض نہیں ہے اگر میری کوئی غلطی ہوئی تو میں ڈاکٹر صاحب سے معافی مانگ لوں گا۔