Buy website traffic cheap

ڈیموں

چیف جسٹس پاکستان نے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا، موبائل کارڈ ٹیکس کے خاتمے کے حوالے سے اہم خبر آگئی، لوٹ مار ختم

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے موبائل کارڈز پر سروس چارجز، ایکسائز ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز معطل کردیے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کیس سماعت ہوئی جس میں چیئرمین ایف بی آرنے عدالت کو بتایا کہ کمپنیاں سروس چارجز اپنی طرف سے لے رہی ہیں جس پر جسٹس ثاقب نثار نے سخت برہمی کا اظہارکیا۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ریڑھی والے سے ٹیکس وصولی کہاں کا انصاف ہے سو روپے پر اڑتیس روپے ٹیکس کٹتا ہے۔ عدالت نے ایف بی آر کو دو دن کی مہلت دیکر ٹیکسز کو معطل کردیا ہے اور حکم دیا کہ ایک جامع ٹیکس پالیسی بنائی جائے۔ اس فیصلے کا اطلاق پرسوں رات بارہ بجے کے بعد سے ہوگا۔